نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، راچن رویندرا سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہونیوالے نیوزی لینڈ کے بیٹر راچن رویندرا ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر ہوگئے جس سے نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ راچن رویندرا کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے سبب سہ ملکی سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں، ٹیم میں ان کی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ ملکی سیریز کے فائنل سے قبل نیٹ پریکٹس سیشن میں راچن رویندرا موجود تھے تاہم پھر بھی انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
آئی سی سی: شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد
ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں گزشتہ چند روز سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ جائیں گے۔
گیری اسٹیڈ نے مزید کہا کہ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے تاہم وہ بھی 15 ماہ سے انٹرنیشنل میچز سے باہر ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی اننگز کے 38ویں اوور میں خوشدل شاہ کے اسٹریٹ شاٹ کو کیچ کرنے کی کوشش میں گیند راچن رویندرا کے چہرے پر جا لگی تھی، جس کے باعث ان کے چہرے سے خون بہنے لگا تھا اور انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.