Aaj News

منگل, اپريل 08, 2025  
10 Shawwal 1446  

جہاں بھی جاتا ہوں شو بند ہوجاتا ہے، سمے رائنہ کے شو میں شریک شخص کی پیش گوئی درست ثابت

اس وقت شو "انڈیا گوٹ لیٹینٹ" میں رنویر الہ آبادیہ کے کیے گئے فحش تبصرے کوشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
اپ ڈیٹ 14 فروری 2025 03:57pm

**حال ہی میں سمے رائنہ کے شو ”انڈیاز گوٹ لیٹینٹ“ کا ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

کلپ میں شو میں شریک ایک شخص نے کہا تھا کہ وہ جہاں جاتا ہے وہ جگہ بند ہو جاتی ہے اس نے جس جس اسکول میں داخلہ لیا تھا وہ بند ہوگیا پھر اس کا کالج بھی بند ہوگیا یہاں تک کہ اس کی جس کمپنی میں پلیسمنٹ ہوتی ہے وہ کمپنی بھی بند ہوجاتی ہے اور یہ پیش گوئی سمےرائنہ کے شو کے لیے بھی کسی حد تک درست ثابت ہوگئی۔ سمے کا شو بھی بند ہوگیا۔

اس کے علاوہ شو میں نامناسب گفتگو کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فحش گوئی پر بھارتی یوٹیوبرز رنویر الہ آبادیہ کو بھاری مالی نقصان، فالوورز چھوڑ گئے

واضح رہے کہ رنویر الہ آبادیہ کے شو ”انڈیاز گوٹ لیٹینٹ“ کی تازہ ایپی سوڈ میں کیے گئے فحش تبصرے کے بعد پروگرام کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اب اس کلپ کے وائرل ہونے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ رنویر الہ آبادیہ کے خلاف قانونی ایکشن لینے کے بعد کیا یہ شو بند ہو جائے گا؟

گزشتہ دنوں رنویر الہ آبادیہ، اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا شو کے نئے ایپی سوڈ میں نظر آئے۔ ایک کلپ میں رنویر نے ایک مدمقابل سے بات کرتے ہوئے والدین کے بارے میں نازیبا سوال کیا۔ جس کے بعد رنویر کو سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیا جا رہا ہے۔

مہاراشٹر سائبر پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے شو کے میزبان سمے رائنہ، رنویر الہ آبادیہ اور دیگر مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو طلب کر لیا ہے جنہوں نے اس شو میں حصہ لیا۔ ان میں مزاحیہ اداکار تنمے بھٹ، اداکارہ راکھی ساونت، انٹرنیٹ پرسنلٹی عرفی جاوید، اداکار سدھانت چترویدی اور سوشل میڈیا سیلیبریٹی دیپک کلال شامل ہیں۔

پولیس نے شو میں فحش مواد اور نازیبا اور نامناسب زبان نشر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 30 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن میں شو کے ججز، شرکا، منتظمین اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شو میں شریک افراد نے غیر مہذب اور گندی زبان کا استعمال کیا، اور ایک شریک نے اروناچل پردیش کے بارے میں متنازعہ ریمارکس بھی دیے۔

رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان کے بعد ہونے والی کانٹروورسی کے تناظر میں سمے رائنہ نے اپنے شو کی تمام ویڈیوز یو ٹیوب سے ڈیلیٹ کردیں تھیں۔

انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیساتھ اعلان کرتے ہوئے سمے رائنہ نے کہا کہ جو کچھ بھی اس وقت ہورہا ہے یہ میرے لیے کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے اور اسی لیے میں نے اپنے شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات

ٰIndia