Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

مسلمان عبادات میں مشغول ہوکر مغفرت کی دعا کررہے ہیں، قبرستان میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد موجود
شائع 13 فروری 2025 08:15pm

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، مسلمان عبادات میں مشغول ہوکر مغفرت کی دعا کررہے ہیں جبکہ قبرستان میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی ہوئی ہے۔

ملک بھر میں شب برأت آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، شب برأت اسلامی سال کی وہ بابرکت رات، جو رحمت، مغفرت اور نجات کی نوید لیے آتی ہے، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص فضل فرماتا ہے اور توبہ کے دروازے کھول دیتا ہے۔

شعبان کی پندرہویں شب کو شبِ برات کہا جاتا ہے، اس شب رحمتوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو پکارتا ہے“ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں؟“ یہ رات ہمیں اپنے گناہوں پر ندامت کا احساس دلاتی ہے اور توبہ کا موقع فراہم کرتی ہے۔

شب برات: قبرستانوں کے باہر پارکنگ کی کوئی فیس نہیں، ڈپٹی میئر کراچی

علما کا کہنا ہے یہ رات مغفرت کی رات ہے لہذا زیادہ سے زیادہ استغفارپڑھنا، زیادہ سے زیادہ نوافل پڑھیں، نیکیوں میں سبقت لے جائیں اور اللہ کے قرب کے متلاشی بنیں۔

شبِ برات کا ایک اور پہلو مرحومین کے لیے دعا کرنا ہے، اس رات قبرستان جانا، فاتحہ خوانی کرنا، اور صدقہ و خیرات کرنا سنت ہے۔

اسلام آباد

graveyard

prayers

Shab e Barat