Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح عبور کرگئی

سونا غریب کے ساتھ ساتھ امیر کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا
شائع 13 فروری 2025 03:19pm

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 4 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے ہوگئے، جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2913 ڈالر کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، جس کے بعد دس گرام چاندی 47 روپے مہنگی ہوکر 2886 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.55 ڈالر اضافے سے 32.55 ڈالر ہوگئے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan