خودکشی کرنے کے خیالات آئے، دیپیکا پڈوکون کی ڈپریشن میں کس نے مدد کی؟
دیپیکا پڈوکون نے ماضی میں ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات کا انکشاف کیا
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں اور انہیں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے خیالات آئے تھے۔
سلمان خان مہینے میں کتنی بار پوری نیند لے پاتے ہیں؟
39 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ممبئی میں رہتے ہوئے ایک طویل عرصے تک ڈپریشن کی حالت میں رہیں ۔
دیپیکا نے کہا کہ وہ خاموشی سے اپنی ذہنی تکالیف برداشت کر رہی تھیں، لیکن سب سے پہلے ان کی والدہ نے ان میں تبدیلی محسوس کی۔
فحش گوئی پر بھارتی یوٹیوبرز رنویر الہ آبادیہ کو بھاری مالی نقصان، فالوورز چھوڑ گئے
اداکارہ نے مزید بتایا کہ 2014 میں انہیں احساس ہوا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈپریشن ایک پوشیدہ مرض ہے جو نظر نہیں آتا اور اس کا شکار افراد باہر سے بالکل ٹھیک اور خوش نظر آ سکتے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون نے اس مشکل مرحلے میں اپنی والدہ کے کردار کی تعریف کی ، جنہوں نے ان کی حالت کو سمجھا اور ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنے کا مشورہ دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی والدہ ممبئی میں ان سے ملنے آئی تھیں، تو اہل خانہ نے ان سے کام اور زندگی کے حوالے سے سوالات کیے، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو بے بس اور ناامید محسوس کرتی ہیں، اور ان میں جینے کی ہمت نہیں رہی۔
واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے 14 نومبر 2018 کو شادی کی تھی اور 2014 میں ان کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.