Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

بھارتی گلوکار کی گھر سے لاش برآمد

والد نے تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے
شائع 13 فروری 2025 02:57pm

بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کرلی۔

انڈیا گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ

ابھینو کے اہل خانہ نے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹےکی خودکشی کی وجہ بیوی کے ساتھ تنازعات ہے۔

رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے پریشان ہو کر زہر کھا لیا۔

سمے رائنہ کا کیرئیر برباد کرنے کے بعد رنویر الہ آبادیہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے؟

شکایت میں ابھینو کے والد ویجے نندا سنگھ نے اپنی بہو سمیت آٹھ سے دس افراد کا نام لیا ہے اور تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل خانہ کا یہ بھی الزام ہے کہ ابھینو کو اپنی بیوی اور چند مزید لوگوں کی طرف سے ذہنی اذیت کا سامنا تھا جسے وہ بہت مشکل سے برداشت کررہا تھا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاش کو آخری رسومات کے لیے اڈیشہ بھیج دیا گیا ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات