Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

جدہ میں غلاف کعبہ کی نمائش سے متعلق اہم اعلان

خصوصی نمائش میں زائرین کو غلاف کعبہ کے خوبصورت اور تفصیلی ڈیزائن کو دیکھنے کا موقع ملا
شائع 13 فروری 2025 02:41pm

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامک آرٹس بینالے 2025 کی رواں ہفتے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں پہلی بار مکمل غلافِ کعبہ مکہ سے باہر عوام کو دکھایا گیا۔

عرب نیوز کے مطابق خصوصی نمائش میں زائرین کو غلاف کعبہ کے خوبصورت اور تفصیلی ڈیزائن کو دیکھنے کا موقع ملا جنہیں لوگوں نے اپنے موبائل فونز میں بھی محفوظ کیا۔

غلاف کعبہ ایک خاص کپڑا ہوتا ہے جو مکہ کی عظیم الشان مسجد میں خانہ کعبہ کو ڈھانپتا ہے۔ یہ سونے اور چاندی کے دھاگوں کے ساتھ ریشم سے تیار کیا جاتا ہے، جس میں خوبصورتی کے ساتھ بنائی اور کڑھائی کی جاتی ہے۔

حج 2025 : بچوں کو ساتھ لے جانے سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلان

رپورٹس کے مطابق جدہ میں ہونے والی نمائش میں ملکی و غیر ملکی زائرین کو غلاف کعبہ کی انتہائی نفاست سے کی گئی بُنائی اور کڑھائی کو قریب سے دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

اسلامک آرٹس بینالے کی نمائش کا دوسرا ایڈیشن 25 مئی تک جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جاری رہے گا۔

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

اس آرٹس نمائش کا مقصد زائرین کو قدیم اسلامی دستکاری اور اسلامی ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے، غلافِ کعبہ قرآنی آیات، اسماء حسنہ اور اسلامی طرز کی آرائش کے ساتھ اسلامی فنون کی تخلیق کی اعلیٰ ترین شکل تصور کیا جاتا ہے۔

جدہ

فنون

khane e kaaba

kiswah