بھارت میں مندر سے گوشت کا ٹکڑا ملنے پر ہنگامہ، پولیس نے اہم انکشاف کر دیا
بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع ایک مندر سے گوشت کا ٹکڑا ملنے پر شدید ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک مندر میں گوشت ملا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق مندر میں گوشت کی ملنے کی اطلاع سامنے آئی یے کہ مدینہ ہوٹل نٹراج نگر کے قریب واقع ایک مندر کے احاطے میں گوشت کا ایک ٹکڑا کسی نے رکھ دیا جس کے بعد پولیس جائزہ لینے مندر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اے سی پی، ایڈیشنل ڈی سی پی، اور ڈی سی پی سمیت سینئر بھارتی افسران بھی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مندر پہنچ گئے۔
مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کے لئے چار اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے مندر کے احاطے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے تحقیقات کرنے کے بعد انکشاف کیا کہ مندر سے ملنے والا گوشت کسی انسان نے نہیں رکھا کہ بلکہ یہ ایک بلی کی حرکت کی تھی جو گوشت کا ٹکڑا مندر میں لے آئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مندر میں گوشت رکھنا کسی انسانی سازش کا نتیجہ نہیں۔
بھارت میں خلائی مخلوق کا مندر سامنے آگیا
پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے میں افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں
Comments are closed on this story.