Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

لاہور: ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا
شائع 13 فروری 2025 01:02pm

ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد پر تشدد کرنے والے ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ روز انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی، جہاں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور اے ایس آئی شاہد پر شدید تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز نے خود کی۔ پولیس نے انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملزمان کو بنی گالہ اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی خدمت کرتے ہیں اور فرض کی راہ میں جان دینے والے افسران اور اہلکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔