Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
1 Shawwal 1446  

تولیوں کو دوبارہ نرم کرنے کے لیے چند آسان اور قدرتی طریقے

ان طریقوں کو آپ گھر پر استعمال کر سکتی ہیں
شائع 13 فروری 2025 12:52pm

اگر آپ کے تولیے سخت اور کھردرے ہو گئے ہیں اور آپ انہیں دوبارہ نرم اور فلفی بنانا چاہتی ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ آسان اور قدرتی طریقے ہیں جنہیں آپ گھر پر آسانی سے آزما سکتی ہیں۔

یہ طریقے نہ صرف آپ کے تولیوں کو دوبارہ نرم کریں گے، بلکہ آپ کو یہ محسوس ہوگا کہ آپ کے تولیے زیادہ جذب کرنے والے اور خوشبودار ہوگئے ہیں۔

کانٹے کا استعمال کرتے ہوئے ٹماٹر کے ٹکڑے کرنے کا ٹوٹکا

اس کے علاوہ، ان طریقوں سے آپ کسی بھی سخت کیمیائی اجزاء سے بچ سکتی ہیں جو اکثر تجارتی کپڑا سافٹینرز میں موجود ہوتے ہیں اور جو تولیوں کے ریشے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جانتے ہیں کہ کس طرح آپ اپنے تولیوں کو دوبارہ نرم اور خوشگوار بنا سکتی ہیں۔

سب سے پہلے اپنے تولیوں کو واشنگ مشین میں گرم پانی میں دھوئیں۔ اس کے ساتھ، کچھ سفید سرکہ ڈالیں جہاں آپ عموماً کپڑا سافٹینر ڈالتے ہیں۔ سفید سرکہ تولیوں کے فائبر کو نرم کرتا ہے اور مٹی یا صابن کی باقیات کو نکالنے میں مدد دیتا ہے۔

اپنے گیس برنر کو ایک منٹ میں کیسے صاف کریں؟

دھونے کے بعد، ڈٹرجنٹ کے دراز میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور پھر اسے دوسرے دھونے کے چکر میں استعمال کریں۔ بیکنگ سوڈا آپ کے تولیوں کو مزید نرم اور تروتازہ کرتا ہے۔

اب تولیوں کو خشک کرنے کے لیے انہیں لٹکا دیں یا ڈرائر میں ڈالیں۔ اس دوران، فیبرک سافنر شیٹس سے پرہیز کریں۔

فیبرک سافنر یا ڈرائر شیٹس سے ہمیشہ گریز کریں، خاص طور پر تولیوں کے لیے۔

یہ مصنوعات تولیوں اور مشین میں موم جیسا مواد پیدا کرتی ہیں جو ریشوں کو چپٹا کر دیتی ہیں۔

Women

lifestyle

life hacks

cleaning