کراچی والوں کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہنے والا پاسپورٹ آفس قائم
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی والوں کی سہولت کے لیے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔ یہ پاسپورٹ آفس تین شفٹوں میں 24 گھنٹے اور ساتوں دن کام کرے گا، جس سے شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
افتتاح کے موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ آفس کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے آئے شہریوں سے بھی گفتگو کی، جنہوں نے اس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
شہریوں نے کہا کہ یہ بہت زبردست سہولت ہے، آپ نے ہماری مشکلات کم کر دی ہیں۔ بزرگ خواتین نے بھی مسائل کے فوری حل پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں کو مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام کراچی کے عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ثابت ہوگا، جہاں اب دن رات کسی بھی وقت پاسپورٹ بنوانا ممکن ہوگا۔
Comments are closed on this story.