Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

ماورا حسین کو اپنی بالی ووڈ فلم "صنم تیری قسم" کے ذریعے بھارت میں پذیرائی مل رہی ہے
شائع 13 فروری 2025 12:23pm

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم ’صنم تیری قسم‘ دیکھنے کے بعد پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ودیا بالن نے ’صںم تیری قسم‘ کی تعریف کی اور لکھا کہ اچھی لو اسٹوری ہے اور ماورا حسین کے لیے کہا کہ ’آپ کمال ہو۔‘

رومانوی فلم ”صنم تیری قسم 2“ کا اعلان، کیا ماورا اس فلم کا حصہ ہوں گی؟

ماورا حسین نے بھی تعریف کیے جانے پر ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا۔

ماورا حسین کو اپنی بالی ووڈ فلم ”صنم تیری قسم“ کے ذریعے بھارت میں پذیرائی مل رہی ہے جسے عوام کی زبردست مانگ کے بعد بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا۔ اس فلم نے بھارت میں 22 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا، جو ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

فلم ”صنم تیری قسام“ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، لیکن اس وقت اسے خاص کامیابی نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اس کی دوبارہ ریلیز نے بہت اچھا بزنس کیا اور یہ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ہٹ ہندی فلموں میں سے ایک بنا گئی ہے۔

پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی انوکھی پیشکش

بھارتی میڈیا کے مطابق، فلم نے صرف بھارت میں پانچ دنوں میں 25.16 کروڑ روپے کو کما کر ہمیش ریشمیا کی فلم ’بی آر‘ اور ’لویاپا‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات