Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

فضا میں فلمی ہنگامہ: شیو سینا لیڈر کے بیٹے کا پرائیویٹ جہاز پولیس نے اتار لیا

انہوں نے صورتحال کی جانچ اور تصدیق کے بعد ہی طیارے کو واپس پونے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، ایئر لائن کمپنی
شائع 13 فروری 2025 12:16pm

شیو سینا لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر تانا جی ساونت کے بیٹے اور ان کے دو دوستوں کو بنکاک لے جانے والے پرائیوٹ جہاز کے پائلٹوں کو واپس بھارتی شہر پونا بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنکاک کے لیے اڑان بھرنے کے چند گھنٹے بعد شیو سینا لیڈر کے بیٹے رشیراج ساونت اور ان کے دوستوں کو لے کر نجی پرواز پیر کی شام پونے کے ہوائی اڈے پر واپس پہنچی۔

ایئر لائن کمپنی کے ایگزیکٹو نے اس حوالے سے بتایا کہ کہ انہوں نے صورتحال کی جانچ اور تصدیق کے بعد ہی طیارے کو واپس پونے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ معاملہ اس وقت ہوا جب پولیس کو ایک گمنام کال موصول ہوئی جس میں رشی راج کے والد تنتر تانا جی ساونت ایک اغواء کے کیس ملوث پائے گئے۔ رشیراج نے بتایا کہ وہ بزنس ٹرپ پر جا رہے ہیں۔

بھارتی کانگریس پارٹی کے لیڈر کی بیوی پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام

ایئر لائن کے ایگزیکٹیو نے کہا کہ پہلے تو ہمیں فلائٹ کا رخ موڑنے کی ہدایت پر یقین نہیں آیا لیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی (DGCA) سے جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ایک سنگین اغوا کا معاملہ ہے جس کی پولیس کی طرف سے تفتیش کی جا رہی ہے، بعد ازاں ہم نے پرواز کو موڑ کر پونے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

ادھر پولیس کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا کہ رشی راج ساونت نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ اپنے اہلخانہ کو بتائے بغیر بنکاک کے لیے ایک چارٹرڈ طیارہ بک کیا تھا۔

رشی راج ساونت نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے غصے سے بچنے کے لیے تھائی لینڈ کے دارالحکومت کا اپنا ”کاروباری سفر“ خفیہ رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا (یو بی ٹی) کے مقامی اپوزیشن لیڈر پولیس اسٹیشن گئے جہاں اغوا کی شکایت درج کرائی گئی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سابق وزیر تانا جی ساونت نے اپنے بیٹے کی واپسی کے لیے پولیس کے ساتھ اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کیا۔

police

Flight

Maharashtra Ex Minister's Son's

Trip To Bangkok