سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتا، نکھل ایڈوانی
نکھل اڈوانی نے حال ہی میں کہا کہ وہ اب سلمان خان، شاہ رخ خان اور دیگر سپر اسٹارز کے ساتھ فلمیں نہیں بنانا چاہتے۔
بھارتی فلموں کے ہدایت کار نے سلمان خان اور شاہ رخ خان اور اکشے کمار جیسے بالی ووڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کئی فلمیں بنائی ہیں لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان اداکاروں کے مداح ان سے 600 سے 800 کروڑ روپے کی بلاک بسٹر فلموں کی توقع رکھتے ہیں، اور وہ اس دباؤ میں کام نہیں کر سکتے۔
بالی ووڈ شاہ رخ خان کو ناکام کیوں دیکھنا چاہتا تھا؟ بھارتی ڈائریکٹر کا انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق نکھل اڈوانی نے کہا کہ وہ ان سپر اسٹارز کے ساتھ پروڈکشن میں تو کام کر سکتے ہیں، لیکن ان کی ہدایت کاری نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اداکار اتنے بڑے ہو چکے ہیں کہ ان کے لیے صرف بڑی کامیابیاں اور بڑی کمائی والی فلمیں ہی قابل قبول ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی اکشے کمار کے ساتھ کام کرتے ہیں اور انہیں اسکرپٹ بھیجتے ہیں، لیکن ہدایت کاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ اگر وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہی کیوں نہ رکھتے ہوں پھر بھی ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔
سلمان خان مہینے میں کتنی بار پوری نیند لے پاتے ہیں؟
نکھل ایڈوانی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کوئی نیا اسکرپٹ شیئر کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ کہ ان کے پاس شاہ رخ خان کے لیے کوئی نئی کہانی نہیں ہے اور وہ ان کے ساتھ اسکرپٹ شیئر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے جب تک کہ انہیں ایسا کچھ خاص نہ لگے اور ایسا کوئی موضوع نہ ہو جو کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم یا کل ہو نا ہو جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دے۔
نکھل اڈوانی نے حال ہی میں سونی ایل آئی وی کی ”فریڈم ایٹ مڈ نائٹ“ کی ہدایت کاری کی ہے۔
Comments are closed on this story.