Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

26 سالہ ٹک ٹاک اسٹار کینسر کے خلاف لڑتے ہوئے چل بسی

ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے
شائع 13 فروری 2025 11:15am

26 سالہ معروف امریکی ٹک ٹاکر بیلی ہچنز کینسر کے خلاف دو سال تک جنگ لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کے شوہر کیڈن نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ”اب وہ تکلیف میں نہیں ہیں“۔

انڈیا گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ

کیڈن نے مزید کہا، ”میرے لئے یہ خبر دینا بہت دردناک ہے کہ میری بیوی گزشتہ رات دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ وہ دو سال سے کینسر سے جنگ کر رہی تھیں اور اب وہ مزید اذیت میں نہیں ہیں۔“

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلی ہچنز نے 2023 میں بتایا تھا کہ وہ کینسر کے چوتھے اسٹیج پر ہیں، جس پر ان کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

ہفتے میں 5 دن ہوائی جہاز سے دفتر جانے والی خاتون کون؟

بیلی ہچنزکے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.6 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے۔

TikToker

lifestyle

شخصیات