Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

سمے رائنہ کا کیرئیر برباد کرنے کے بعد رنویر الہ آبادیہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے؟

ویڈیو کو حالیہ واقعے سے جوڑا جا رہا ہے
شائع 13 فروری 2025 10:07am

بھارتی کامیڈین سمے رائنہ کا شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کو برباد کرنے والے یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کی پھوٹ پھوٹ رو کر معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ رنویر الہ آبادیہ سمے رائنہ کے شو کے دوران والدین سے متعلق نامناسب تبصرہ کرنے کے باعث تاحال تنقید کا شکار ہیں، وہیں ان کی فالوونگ بھی کافی متاثر ہوئی ہے۔

رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان کے بعد ہونے والی کانٹروورسی کے تناظر میں سمے رائنہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیساتھ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی اس وقت ہورہا ہے یہ میرے لیے کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے اور اسی لیے میں نے اپنے شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس سب کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں رنویر الہ آبادیہ پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انڈیا گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ

یوٹیوبر کو ویڈیو میں پھوٹ پھوٹ کر روکر یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ سب ختم ہو گیا اور مجھے اس لیے بُرا لگ رہا ہے کیونکہ میری وجہ سے جو شو بند ہوا ہے اس سے سب کا کام بند ہو گیا۔

رنویر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اب صرف یہ لگتا ہے کہ سب ختم ہونے کا قصوروار بس میں ہی ہوں، میں نے پوری ٹیم کو برباد کر دیا اور میری وجہ سے ان کا سارا کام بھی بند ہوگیا۔ ویڈیو میں انہیں گالم گلوچ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ رنویر الہ آبادیہ کی حالیہ ویڈیو ہے جو انہوں نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کیلئے بنائی ہے جس میں وہ معافی مانگ رہے ہیں۔ ویڈیو اسی دعوے کے ساتھ فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر بھی شئیر کی گئی ہے۔ ایسی ہی ایک پوسٹ کا آرکائیو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے کہا کہ اس ویڈیو کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ویڈیو 2021 کورونا کے دنوں میں یوٹیوبر کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تھی۔ ان دنوں رنویر الہ آبادیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس میں انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

فحش گوئی پر بھارتی یوٹیوبرز رنویر الہ آبادیہ کو بھاری مالی نقصان، فالوورز چھوڑ گئے

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مخصوص (Key Words) کی تلاش نے رنویر الہ آبادیہ کی ایک پرانی یوٹیوب ویڈیو تک پہنچایا، جو 7 اپریل 2021 کو ان کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں وائرل ہونے والا حصہ 30 سیکنڈ کے بعد دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں یوٹیوبر اپنے مداحوں سے کہتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے کوڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کا تجربہ کیا اور اپنے روزمرہ کے کام کو روک کر 14 دنوں کے لیے خود کو قرنطینہ کرلیا۔ ویڈیو 8 منٹ طویل تھی جس میں رنویر کو یہ کہتے سنا گیا کہ ان کی ٹیم کس طرح ان کے بغیر کام کر رہی ہوگی۔

اس طرح یہ واضح ہے کہ وائرل کلپ تقریباً 4 سال پرانا ہے اور اس کا حالیہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم ان کے فحش تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا جس میں رنویر نے معذرت کرتے ہوئے یہ ویڈیو جاری کی تھی۔

Indian Youtuber

Ranveer Allahbadia

indias got latent

inappropriate comment