احمد علی اکبر کی ہونے والی دلہن منظر عام پر آگئیں
فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور ان کی شادی سے متعلق خبریں بالآخر سچ ثابت ہو گئیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی، جس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ اب زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
اس پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر ہیں۔
حنا الطاف سے طلاق کے بعد اب آغا علی دوسری شادی کریں گے؟
دونوں نے انسٹا گرام پرایک دوسرے کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔
مداحوں کیجانب سے اپنے پسندیدہ اداکار کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے.
Comments are closed on this story.