انڈیا گاٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ
معروف بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا انڈیاز گوٹ لیٹنٹ پر اپنے غیر مناسب کمنٹس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے غصے کا سامنا کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیاز گوٹ لیٹنٹ چلانے والے سمے رائنہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کردیا۔
رنویر الہ آبادیہ کے متنازع بیان کے بعد ہونے والی کانٹروورسی کے تناظر میں سمے رائنہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیساتھ اعلان کرتے ہوئے کہا جو کچھ بھی اس وقت ہورہا ہے یہ میرے لیے کنٹرول سے باہر ہوچکا ہے اور اسی لیے میں نے اپنے شو انڈیاز گوٹ لیٹنٹ کی تمام ویڈیوز یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
کامیڈین سمے رائنہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا مقصد صرف مداحوں کے چہرے پر خوشی لانا تھا تاہم جو بھی ہوا اس کے لیے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں، امید کرتا ہوں سب بہتر ہوجائے گا، شکریہ۔
پوڈکاسٹر رنویر الہٰ بادیہ کا سمے رائنا کے شو میں کیا گیا نازیبا مزاق بھی چوری کا نکلا
واضح رہے کہ رنویرالہ آبادیہ کو سمے رائنہ کے یوٹیوب شو ”انڈیا گوٹ لیٹنٹ“ پر کیے گئے فحش تبصرے کے بعد پروگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد انھیں سیاسی رہنماؤں، اثر و رسوخ رکھنے والوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
شو کے دوران رنویرالہ آبادیہ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ ”کیا آپ اپنی زندگی کے باقی حصے میں ہر روز اپنے والدین کو جنسی تعلق بناتے دیکھنا پسند کریں گے یا ایک بار شامل ہو کر اسے ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔“
رنویرالہ آبادیہ کے اس تبصرے کے بعد ان کا ڈاؤن فال ہونا شروع ہوا جس کے بعد ان کے فالوورز کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے اور انہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر 8 ہزار سے زائد فالوورز کھو دیے ہیں۔
Comments are closed on this story.