آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ایمبیسیڈرز کا اعلان کردیا
پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑی ایمبیسیڈر مقرر
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ایمبیسیڈرز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایونٹ ایمبیسیڈر مقرر کردیا، سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
سرفراز احمد کے ساتھ بھارت کے سابق کھلاڑی شیکھردھون ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی بھی ایمبیسیڈر مقرر کردیے۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن بھی چیمپئنز ٹرافی ایمبیسیڈر ہوں گے۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
Champions Trophy
champions trophy 2025
Icc Champions Trophy 2025
icc champions trophy
champions trophy 2025 brand ambassador
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.