Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

پاکستانی زمیندار کی راکھی ساونت کو مفتی قوی سے شادی پر کروڑوں کی انوکھی پیشکش

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 12 فروری 2025 02:36pm

پاکستانی زمیندار کی جانب سے بھارتی رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کو ایک منفرد اور انوکھی پیشکش کی گئی ہے۔

جنوبی پنجاب کے زمیندار سردار مظفر کولاچی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کہا کہ اگر راکھی ساونت مفتی عبدالقوی سے شادی کرتی ہیں تو وہ انہیں 35 کروڑ روپے کی مالیت کی زمین اور زیورات بطور تحفہ دیں گے۔

مفتی قوی نے بھی راکھی ساونت سے شادی کی خواہش ظاہر کردی

سردار مظفر کولاچی نے ویڈیو میں کہا کہ ان کا تعلق تونسہ شریف سے ہے اور وہ راکھی ساونت کی بے حد عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ راکھی ساونت کو وائٹ گولڈ سے بنی 7 تولے کی چین، ایک ہیرے کی انگوٹھی اور کف لنکس دیں گے، جو تمام نایاب اور قیمتی ہیں۔

راکھی ساونت پاکستانی اداکار سے شادی کرنے لاہور پہنچ گئیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب مردانہ ہیں لیکن اگر راکھی چاہیں تو ان زیورات کو زنانہ بھی بنوایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، سردار مظفر نے پرفیومز اور گھڑیاں بھی تحفے میں دینے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر راکھی ساونت مفتی قوی سے شادی کے لیے راضی ہوجائیں گی تو وہ مفتی قوی کے ساتھ دبئی جانے کے لیے بھی تیا رہیں۔

ویڈیو میں مفتی عبدالقوی کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جنہوں نے اس شادی کی پیشکش کو قبول کیا ہے اور سردار مظفر کے اس تحفے کی قدر کی۔ مفتی قوی نے کہا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی کے بعد ان تمام قیمتی اشیاء اور زمینوں کو انہیں تحفے میں دے دیں گے۔

سردار مظفر نے کہا کہ اس تمام مالیت کی اشیاء کی قیمت تقریباً 35 کروڑ روپے بنتی ہے اور ان کی یہ پیشکش راکھی ساونت کے لیے ایک خصوصی دعوت ہے کہ وہ مفتی قوی سے شادی کرنے پر راضی ہوں۔

اس دلچسپ پیشکش پر راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آنا ابھی باقی ہے، لیکن اس خبر نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا دی ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات

RAKHI SAWANAT