پنجاب میں طاقت کے نشے میں دھت پولیس اہلکار نے تھانے کو میخانے میں بدل دیا
پنجاب میں طاقت کے نشے میں دھت پولیس اہلکار نے تھانے کو میخانے میں بدل دیا، دوستوں اور شراب کے ہمراہ ٹک ٹاک بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر چوک سرور شہید (ضلع مظفرگڑھ) میں تعینات پولیس کانسٹیبل ڈرائیور صابر نے شراب کے ساتھ اپنی ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر ڈال دی۔
لاہور میں وکلا کے تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان نے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔
ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس پی انوسٹی گیشن کو 5 دن کے اندر اندر معاملہ کی انکوائری رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
راولپنڈی میں کم سن گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
ترجمان پولیس کے مطابق انکوائری رپورٹ کے بعد پولیس اہلکار صابر کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed on this story.