Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

پالیسی ریٹ بارہ فیصد پر آگیا، اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلیوں کا منصوبہ ہے، وزیراعظم

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب
اپ ڈیٹ 11 فروری 2025 06:25pm
وزیراعظم کا ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 سے خطاب
وزیراعظم کا ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 سے خطاب

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ بارہ فیصد پر آگیا ۔۔ اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلیوں کا منصوبہ ہے، دبئی میں ورلڈ گورٹمنٹس سمٹ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ممکن ہے۔

دبئی میں وزیراعظم شہبازشریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ کے کامیاب انعقاد پر شیخ محمد بن زید النہیان کی قیادت کی تعریف کرتا ہوں، سمٹ انسانیت کے بہترمستقبل کا مؤثرفورم ہے۔ سمٹ کے انقعاد پر یواے ای کی قیادت کومبارکباد پیش کرتاہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب غزہ المناک تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔ 1967سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ فلسطین میں 50 ہزارسےزائد معصوم جانیں ضائع ہوچکی ہیں، آزادفلسطینی ریاست کادارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ پائیداراورمنصفانہ امن صرف دوریاستی حل کےذریعےممکن ہے، مسئلہ فلسطین کاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق ممکن ہے، توقع ہے خطے میں پائیدارامن قائم ہوگا، گزشتہ7دہائیوں میں پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا۔

انھوں نے کہا کہ اڑان پاکستان قومی اقتصادی تبدیلی کامنصوبہ ہے، افراط زرکی شرح کم ہوکر2.4فیصدتک پہنچ چکی ہے، افراط زرکی شرح پچھلے9سال کی کم ترین سطح پرہے، توانائی، انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے جزو ہیں، پالیسی ریٹ12فیصد پرآ گیا جو نجی شعبے کوسرمایہ کاری کے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چیلنجزکے باوجودمعاشی استحکام لانےمیں کامیاب ہوئے، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کوفروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سےمزید 13ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرنےکی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے جنوبی علاقے50ہزارمیگاواٹ بجلی ہوا سے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، 2030 تک توانائی کا 60 فیصدگرین انرجی، 30 فیصدالیکٹرک گاڑیوں پرمنتقل کرنےکاعزم ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہنرمندافرادی قوت، اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے، ملک میں کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد نوجوانوں پرمشتمل ہے۔

وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کیلئےمتحدہ عرب امارات کا دورہ کررہے ہیں۔ سربراہی اجلاس ’شیپنگ فیوچر گورنمنٹس‘ آج سے دبئی میں شروع ہے۔

صدریواے ای شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم شہبازشریف اور صدریواے ای سے ملاقات ہوئی، صدریواے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیربھی شریک تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اورصدریواے ای کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، باہمی مفادات کی تکمیل کے لائحہ عمل و تعلقات کی مضبوطی پربھی گفتگو ہوئی۔

پائیدار اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں، دونوں ممالک کے مابین موجود اشتراک و تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

UAE

PM Shehbaz Sharif

world government summit 2025