اوگرا کا ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹیموں کو کارروائی کی ہدایت
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔
نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔
گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ
ترجمان اوگرا کے مطابق ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں، ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو خط لکھ دئیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.