Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

انسانی تاریخ کی سب سے دردناک موت پانے والا شخص، مرنے سے 83 دن تک اندر سے جلتا رہا

اس کی آنتوں کے خلیے، جو خوراک اور ادویات کو جذب کرنے کے لیے اہم ہیں، فنا ہو گئے
اپ ڈیٹ 11 فروری 2025 04:46pm

ٹوکیمورا، جاپان میں یورینیم پروسیسنگ پلانٹ میں کام کے حادثے کے بعد ایک شخص کو ریکارڈ توڑ مقدار میں تابکاری کا سامنا کرنا پڑا - وہ 83 دن کی اذیت کے بعد مر گیا

ایک ایسے شخص کے بارے میں حیران کن تفصیلات منظرعام پرآئی ہیں جو ایک دردناک موت کا شکار ہوا، 83 دنوں تک ’اندر سے جلتا رہا‘ جو اب تک کی سب سے زیادہ خوفناک ہلاکتوں میں سے ایک ہے۔

ٹوکیو سے 70 میل شمال مشرق میں واقع ٹوکیمورا میں یورینیم پروسیسنگ کی سہولت میں کام کرتے ہوئے 35 سالہ جاپانی کارکن ہیساشی اوچی کو تابکاری کی بے مثال سطح کا نشانہ بن گیا۔

30 ستمبر 1999 کو اسے اور دو دیگر ساتھیوں کو جوہری ایندھن کے استعمال کے لیے یورینیم کی تیاری کا کام سونپا گیا۔ تاہم، ایک جان لیوا خرابی اس وقت پیش آئی جب ان کے ساتھی کارکن ماساٹو شنوہارا اور سپروائزر یوتاکا یوکوکاوا نے ایک پروسیسر میں 16 کلو یورینیم شامل کیا، جو کہ 2.4 کلوگرام کی محفوظ حد سے کہیں زیادہ تھا۔

تقریباً فوراً ہی، تابکاری کے الارم بجنے لگے اور ان کو حیران کن تابکاری کا سامنا کرنا پڑا، جو کسی بھی فرد کے لئے ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ مقدار ہے اور نہایت مہلک سمجھا جاتا ہے۔ ’دی مرر‘ کی رپورٹ کے مطابق، انہیں فوری طور پر ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔

ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کسی بھی انسانی جسم پر تابکاری کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں اور یہاں توحد سے زیادہ تابکاری کا شکار ہوچکے تھے یہ لوگ- تابکاری عام طور پر انسان کی جلد کو جلا سکتی ہے، چھالے، جلن اور رنگت میں تبدیلی پیدا کرسکتی ہے۔ اندرونی اثرات میں ڈی این اے کو نقصان، خون کے خلیات میں کمی، مدافعتی نظام کی کمزوری، متلی، کینسر، بانجھ پن، آنکھوں پر موتیا، اور دل و دماغ کی خرابی شامل ہیں۔

زیادہ مقدار میں تابکاری ایکچول ریڈئیشن سنڈروم (ARS) کا باعث بن سکتی ہے، جو جان لیوا ہو سکتی ہے۔ بچاؤ کے لیے لیڈ شیلڈ، کم ایکسپوژر، حفاظتی لباس اور پوٹاشیم آئوڈائیڈ کا استعمال مددگار ہو سکتا ہے لیکن یہاں معاملہ الٹ تھا کئینکہ بہت زیادہ مقدار کی تابکاری کا شکار ہوئے-

اذیتناک 83 دنوں کے دوران، اوچی کی حالت بیحد خراب رہی اورمذید بگڑتی گئی کیونکہ تابکاری کی وجہ سے اس کی جلد چھل گئی اور ٹشو نیکروسس کی وجہ سے اس کی پلکیں گر گئیں۔ اسے سانس کے شدید مسائل پیدا ہوئے، اس کے پھیپھڑوں میں جمع ہونے والے سیال کی وجہ سے وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑی۔

اس کے آنتوں کے خلیے، جو خوراک اور ادویات کو جذب کرنے کے لیے اہم ہیں، فنا ہو گئے، جس سے پیٹ میں درد بڑھتا ہے اور روزانہ تین لیٹر اسہال پیدا ہوتا رہا۔ اوچی کو اندرونی خون کا انتظام کرنے کے لیے ہر روز 10 تک خون کی منتقلی کی ضرورت تھی۔

جیسے جیسے اس کی جلد کا نقصان تیز ہوا، اس جسم کے گوشت سے جسمانی رطوبتیں خارج ہوتی رہیں۔ جلد کے گرافٹس اور سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کی کوششوں کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی۔ یہاں تک کہ طاقتور درد کش ادویات بھی اس کی تکلیف کو کم نہ کر سکیں، اور اس کی آنکھیں ’ خون رونے’ لگیں۔

اذیت اس قدر ناقابل برداشت ہو گئی کہ اوچی نے ڈاکٹروں سے علاج بند کرنے کی التجا کی۔ 59 ویں دن اس کا دل فیل ہونے کے بعد، اسے تین بار دوبارہ زندہ کیا گیا یعنی سانس سے زندہ رکھا گیا۔

تاہم 21 دسمبر کو اسپتال میں اپنے 83 ویں دن، اوچی ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی سے چل بسے۔ چند ماہ بعد اپریل 2000 میں شنوہارا بھی 40 سال کی عمر میں اسی وجہ سے چل بسے۔

world

Radiation

Hisashi Ouchi

Hisashi Ouchi, a 35 year old Japanese worker