Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

لاہور میں وکلا کے تشدد سے پولیس اہلکار جاں بحق

گرفتاری کے دوران وکلا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا
اپ ڈیٹ 11 فروری 2025 04:46pm

لاہور میں شادباغ انویسٹی گیشن پولیس کے اے ایس آئی شاہد اور کانسٹیبل جمیل وکلا گردی کا نشانہ بن گئے۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے مزنگ میں چھاپے کے دوران وکلا نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی شاہد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے چیک ڈس آنر کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تھی، تاہم گرفتاری کے دوران وکلا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیا۔ وکلا کے شدید تشدد سے اے ایس آئی شاہد موقع پر ہی بے ہوش ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت دی ہے کہ تشدد میں ملوث تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

lahore police