Aaj News

بدھ, اپريل 02, 2025  
03 Shawwal 1446  

صائم ایوب نے خاتون صحافی کو نظر انداز کیوں کیا؟ وجہ سامنے آگئی

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
شائع 11 فروری 2025 03:25pm

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے اسٹار نوجوان بلے باز صائم ایوب کی خاتون صحافی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

22 سالہ صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات اب معدوم ہو گئے ہیں کیونکہ وہ ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہو پائے ہیں۔ انہیں 3 جنوری کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم، ان کے مداحوں کی یہ دلی خواہش ہے کہ وہ جلد واپس آئیں اور کرکٹ میدان میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

نیوزی لینڈ سے بدترین شکست پر صائم ایوب بول پڑے، قوم سے اپیل کرڈالی

اگرچہ صائم ایوب پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو انہیں ایک مغرور کرکٹر کے طور پر دکھاتی ہے۔

یہ ویڈیو لندن میں ابرار الحق کے فلاحی ادارے ’سہارا‘ کے لیے فنڈ ریزنگ کے طور پر منعقد کیے گئے ایک چیریٹی ایونٹ کی ہے۔

ایونٹ میں صائم ایوب کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر اور بشریٰ انصاری بھی مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ ایونٹ کے اختتام پر ہانیہ عامر نے صائم ایوب سے ملاقات کے لیے انتظار کیا، جس کے بعد وہ خوش اخلاقی سے ان سے مل کر چلے گئے۔

انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟

ویڈیو میں صائم ایوب کو ایونٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ایک خاتون نے ان کے ساتھ تصویر بنوائی۔ جب خاتون نے ان سے سوال کیا کہ ”آپ کی طبیعت کیسی ہے اب؟“، تو صائم ایوب نے جواب دیا ”جی، اب بہتر ہے“ اور اس کے بعد وہ اپنی راہ پر چل دیے۔ اس پر خاتون نے کہا ”دو منٹ بات کر لیں گے تو کچھ زیادہ نہیں ہوجائے گا۔“

یہ ویڈیو خود خاتون صحافی، سفینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے کہا کہ خاتون کو انٹرویو سے پہلے بات کرنے کی تہذیب سیکھنی چاہیے تھی۔ جبکہ کچھ نے یہ بھی کہا کہ، صائم کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے، اس لیے وہ خواتین سے بات کرنے میں احتیاط برتتے ہیں۔

sports

entertainment

lifestyle

شخصیات