برطانیہ میں سانپوں کی نئی نسل پھیل گئی، گھروں کو بند رکھنے کی ہدایت
برطانیہ میں سانپوں کی نئی نسل نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سانپ خاص طور پر گھروں میں جگہ بناتے ہیں۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ بڑے سانپ کی ایک قسم جنہیں’Aesculapian snake’ کہا جاتا ہے، نے برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں گھر بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سانپوں کی لمبائی 6.5 فٹ تک ہے، جنہیں حادثاتی طور پر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی سے یہ سانپ زہریلے نہیں ہیں اور ان کے کاٹنے سے ہلاکت نہیں ہوگی۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سانپ عام طور پر چوہے اور چوہے جیسے چھوٹے جانور کھاتے ہیں۔
اونٹوں کو زندہ سانپ کھلانے کی غیر معمولی وجہ
بنگور یونیورسٹی کے سانپوں کے ماہر پروفیسر وولف گینگ وسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹے جانور ان سانپوں کو مار سکتے ہیں یعنی ان سانپوں کو آسانی سے مارا جا سکتا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ سانپ زیادہ تر چھوٹے جانور جیسے چوہوں کا شکار زیادہ کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کہ ان سانہوں سے پالتو جانور اور لوگ دونوں محفوظ ہیں۔ اگرچہ یہ سانپ برطانیہ کے لیے نئے نہیں ہیں، لیکن انھیں یہاں 3 لاکھ سال کے طویل عرصے سے نہیں دیکھا گیا جس کے باعث تشویش پیدا ہوگئی۔
مارنے کی کوشش یا محبت کا بوسہ، لڑکی کے پیار میں پاگل سانپ 11 بار ڈس گیا
یورپ میں، Aesculapian سانپوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ لیکن برطانیہ کے کچھ حصوں میں ان کی نسل آج بھی موجود ہے۔ یہ سانپ برطانیہ میں صرف 2 مقامات Regent’s Canal اور ویلز میں کولوئن بے کے قریب پائے جاتے ہیں۔
تاہم احتیاط کے طور پر ان سانپوں سے محفوظ رہنے کیلئے حکام کی جانب سے برطانوی شہریوں کو اپنے گھروں کو بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.