جنوبی کوریا میں اسکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا
جنوبی کوریا میں ایک اسکول ٹیچر نے 8 سالہ بچی کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائجیون میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اسکول ٹیچر نے 8 سالہ طالبہ کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 8 سالہ بچی اسکول کا وقت ختم ہونے کے بعد نجی آرٹ کی کلاس لینے کے لیے وہیں ٹھہری تھی۔
چھٹی کی درخواست مسترد ہونے پر سرکاری ملازم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسکول کے عملے کے ایک رکن نے بتایا بچی والدین اسے آرٹ کی کلاس میں نہیں ڈھونڈ سکے، جس کے بعد والدین نے بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔
رپورٹ کے مطابق بچی کی دادی نے شام 6 بچے اپنی پوتی کو ڈھونڈ نکالا۔
ارب پتی بزنس ٹائیکون کے پوتے نے دادا کو جائیداد تنازعے پر چاقو سے چھلنی کردیا
پولیس کو تحقیقات کے دوران تاحال حملے کا مقصد معلوم نہیں چل سکا جبکہ استاد اور متاثرہ کے درمیان کوئی ذاتی تعلق بھی نہیں پایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹیچر نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جو خودساختہ زخموں کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہے۔
Comments are closed on this story.