Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

شاہین، نسیم پر سابق کپتان برس پڑے، ٹیم سے باہر کرنے کا مطالبہ کر دیا

سابق کپتان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا
شائع 11 فروری 2025 01:07pm

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی گزشتہ کارکردگی دیکھتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان برس پڑے جس کے بعد انہوں نے ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی چینل پر گفتگو میں راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھائے جب کہ شاہین کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند عرصوں کے دوران شاہین آفریدی نے میچ وننگ کارکردگی نہیں دکھائی جبکہ نسیم شاہ کے تجربے کے باوجود وہ بہتر بولنگ نہیں کر رہے۔

سہ ملکی سیریز: جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ خود فیلڈنگ کرنے میدان میں آگئے

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ اور سلمان آغا جیسے کھلاڑی خراب پرفارمنس پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن بابراعظم، رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بری کارکردگی کے باوجود انہیں کچھ نہیں کہا جاتا۔

پاکستان کے بولنگ لائن اپ بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے تشویش کا اظہار کیا، کہا کہ حارث رؤف کی انجری سے ٹیم کو نقصان پہنچا ہے۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا کہ وہ نئے فاسٹ بولرز تیار کرنے اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان احتساب کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نیا نقطہ نظر اپنائے۔

Shaheen Shah Afridi

Naseem shah

rashid latif

Critisized