Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

حج 2025 : بچوں کو ساتھ لے جانے سے متعلق سعودی وزارت حج کا اہم اعلان

رواں برس بھی حج میں شرکت کیلئے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان افراد کو دی جائے گی جو پہلی بار حج کریں گے، سعودی وزارت حج و عمرہ
شائع 11 فروری 2025 11:58am

حج 2025 کے سیزن کے لیے بچوں کو ساتھ لے جانے سے متعلق سعودی وزارت حج و عمرہ کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب نے 2025 کے حج سیزن کے دوران بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والے رش سے منسلک خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور زیارات کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ رواں برس بھی حج میں شرکت کیلئے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان لوگوں کو دی جائے گی جو پہلی بار حج کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پاگیا

نسک ایپ اور آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے 2025 حج سیزن کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

حجاج کو اپنی معلومات کی توثیق کرنے، ساتھیوں کو شامل کرنے، اور مستثنیٰ کے لیے کوئی بھی درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے، وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ

ویزا قوانین میں تبدیلیاں

سعودی عرب نے غیر مجاز عازمینِ حج کو روکنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ یکم فروری 2025 سے 14 ممالک کے لوگوں کو صرف ایک ہی بار سعودیہ داخل ہونے کیلئے ویزا مل سکیں گے۔ اس سے لوگوں کو ویزوں کا غلط استعمال کرنے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی جو سرکاری طور پر رجسٹر کیے بغیر ایک سے زائد داخلوں کو حج میں شرکت کی اجازت دیتے ہیں۔

حکام کو تشویش ہے کہ غیر مجاز زائرین دوران حج زیادہ بھیڑ کا باعث بنتے ہیں، جس سے ہجوم کا انتظام کرنا اور سب کو محفوظ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ نئے ویزا قوانین سے حجاج کی تعداد کو کنٹرول کرنے اور ہر ایک کے لیے تجربہ کو بہتر اور محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

New Hajj 2025 Policy

Saudi Arabia announces

ban on children

visa restrictions