سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی، تین نئی عدالتیں تیار
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد تین نئی عدالتیں تیار کر لی گئی ہیں، جس کے بعد وہاں مقدمات کی سماعت کے لیے عدالتوں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئی عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چھ ججز اور ایک قائم مقام جج کی تقرری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں سات نئے ججز کی تعیناتی کے لیے سمری تیار کر لی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد
ذرائع کے مطابق وزارت قانون یہ سمری حتمی منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائے گی، جس کے بعد صدر مملکت کی منظوری پر وزارت قانون نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کی سمری آج صدر مملکت کو بھیجنے کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.