Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

بنگلور کا سب سے چھوٹا فلیٹ، لیکن کرایہ آپ کے ہوش اُڑا دے گا

فلیٹ کی بالکونی انتہائی چھوٹی کہ بمشکل ایک ہی شخص فٹ ہو سکے
شائع 11 فروری 2025 10:46am

بھارتی شہر بنگلورو میں واقع سب سے چھوٹے اور خستہ حال فلیٹ کی قیمت نے صارفین کے ہوش اڑا دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انسٹاگرام صارف نے ایک کمرے پر مشتمل چھوٹے فلیٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جس کا ماہانہ کرایہ اتنا کہ لوگوں جان کر حیران رہ گئے، تو کچھ نے فلیٹ کے مالک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں واقع فلیٹ میں موجود ایک کمرے کا کرایہ ماہانہ 25 ہزار بھارتی روپے بتایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو کمرے کے درمیان میں کھڑا دکھایا گیا ہے جو اپنے بازو کو پھیلا کر یہ دکھا رہا ہے کہ یہ کتنا تنگ اور چھوٹا کمرہ ہے۔ رہائشی نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ ایک ہی وقت میں دونوں دیواروں کو آسانی سے چھوا جا سکتا ہے۔

بھارت میں طالبات سے بیت الخلاء دھلوائے جانے لگے

پھر مذکورہ شخص کمرے کی لمبائی کا معائنہ کرواتا ہے جس میں فلیٹ کے کمرے کی دیوار کو ایک طرف پیر اور دوسری دیوار کو اپنے ہاتھ سے چھوتا ہے۔ بالکونی انتہائی چھوٹی کہ بمشکل ایک ہی شخص فٹ ہو سکے۔

ویڈیو میں موجود شخص نے کہا کہ چھوٹے کمرے کے دو فائدے ہیں ایک تو آپ بہت سی چیزیں نہیں خرید سکتے کیونکہ انہیں کہیں رکھنے کی جگہ ہی نہیں ہے، اور آپ کو کسی گرل فرینڈ پر پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ کمرہ دو لوگوں کے لیے بہت چھوٹا ہے۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹ کا مالک اتنی چھوٹی جگہوں کے لیے اتنے پیسے کیسے وصول کر سکتے ہیں، یہ بہت افسوسناک ہے۔

بعض صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے گئے۔

Bengaluru

bengaluru man

Ridiculously Small Flat

Shocks Internet