Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

برطانیہ میں پاکستانی بھارتی ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائیاں کیوں ہو رہی ہیں

حالیہ دنوں لندن میں پہلوان بریانی بند کی گئی
اپ ڈیٹ 11 فروری 2025 02:59pm

برطانیہ کی جانب سے بھی بھارتیوں کے خلاف امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ اسٹائل میں ایکشن اپنایا جانے لگا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ایسے کاروبار کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا عمل شروع کردیا ہے جو غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت فراہم کرتے ہیں، جن میں انڈین ریستوران، نیل بار، سہولت اسٹورز اور کار واش جیسے کاروبار شامل ہیں۔

برطانیہ کا یہ اقدام سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں سے ملتا جلتا ہے۔

ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کیلئے مہنگے ترین فوجی طیارے کیوں استعمال کر رہے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے آفیشل ہوم آفس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لوگوں کو ملک بدر کرتے ہوئے، ہوائی جہاز میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے۔ ہوم آفس کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے اب تک تقریباً 19 ہزار افراد کو برطانیہ سے نکالا جا چکا ہے، جن میں سیاسی پناہ سے انکار، غیر ملکی مجرموں اور غیر قانون امیگریشن کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

برطانیہ کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے جنوری میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کے تحت انہوں نے 828 کاروباری اداروں کا دورہ کیا جہاں 609 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

امریکا سے غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری شروع، بھارتیوں کو واپس بھیج دیا

برطانوی ہوم سیکرٹری کے مطابق امیگریشن حکام نے شمالی انگلینڈ کے ہمبر سائیڈ میں ایک ہندوستانی ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے انہوں نے 7 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔ صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ اس کریک ڈاؤن میں پاکستانی ریسٹورنٹس کیخلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ہوم آفس نے مزید کہا کہ امیگریشن حکام تمام صنعتوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، لیکن گزشتہ ماہ انہوں نے زیادہ تر ریسٹورنٹ، ٹیک وے، کیفے اور کھانے پینے کے کاروبار کو نشانہ بنایا جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر ملازمت دیتے تھے۔

اس کے علاوہ برطانیہ کی کارروائی میں لندن میں موجود پہلوان بریانی ریسٹورنٹ کو بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پہلوان بریانی کے پروپرائیٹر کا کہنا تھا کہ مالک مکان نے دوسرے دکاندار کو دینے کیلئے دکان خالی کرائی ہے تاہم بعض دیگر پوسٹوں میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلون بریانی پر بھی غیرقانونی مقیم افراد کو کم معاوضے پر کام کیللئے رکھا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی غیر دستاویزی مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کی زد میں بڑی تعداد میں بھارتی تارکین وطن نشانہ بنے، امریکہ کی فوجی پرواز کے ذریعے غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو دوبارہ انڈیا بھیجا جا چکا ہے۔

England

UK Targets

Indian Restaurants

In Trump Style

Immigration Crackdown