Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی: کراچی کی کونسی سڑکیں کھلی ہوں گی

ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے مختص کیے ہیں
شائع 11 فروری 2025 10:17am

کراچی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق یہ میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پلان کے تحت میچ کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔ شائقین کارساز سے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کر سکیں گے، جہاں وہ فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے پہنچیں گے۔ اسی طرح ملینیم سے آنے والے افراد اور نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی گاڑیاں نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کر سکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے مختص کیے ہیں۔ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے، جبکہ پیپلز چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔

پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن، اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر تک سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ ٹریفک پولیس نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں صرف مختص کردہ پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔

tri series

Icc Champions Trophy 2025

Karachi Open Routes