ایلون مسک کی اوپن اے آئی پر نظریں، خریدنے کیلئے اربوں ڈالر کی بولی لگا دی
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اوپن اے آئی پر نظریں جما لی ہیں اور انہوں نے اسے خریدنے کے لیے بڑی بولی لگا دی ہے۔ جواب میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے بھی طنزیہ اندازمیں ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے خصوصی گروپ نے اوپن اے آئی کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے 97.4 بلین ڈالر کی پیشکش کردی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب مسک نے اوپن اے آئی کو منافع بخش کمپنی بننے سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کیا۔
مسک کے وکیل مارک ٹوبرؤف نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے یہ پیشکش اوپن اے آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی، لیکن 2019 میں انہوں نے اوپن اے آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
اوپن اے آئی نے اپنا نیا ایجنٹ ’ڈیپ ریسرچ‘ لانچ کردیا
بعد ازاں ایلون مسک نے سال 2023 میں اپنی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”xAI“ قائم کی، جو مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک بڑا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
چند میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی اوپن اے آئی کو خریدنے کی پیشکش کمپنی کی مستقبل کے بارے میں مسک اور اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین کے درمیان موجودہ تنازعہ کو بڑھا سکتی ہے۔ اوپن مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک سرکردہ کھلاڑی ہے۔
ڈیپ سیک کی کامیابی کے دوران ’اوپن اے آئی‘ کے بانی سام آلٹ مین کی پرانی ویڈیو وائرل
تاہم ایلون مسک کے اوپن اے آئی خریدنے کے بیان پر سیم آلٹ مین کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں ایلون مسک کو ایکس اکاؤنٹ پر جواب دیا۔
آلٹمین نے جواب میں کہا کہ نہیں شکریہ! لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.74 ارب ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔
ایلون مسک نے کہا کہ اوپن اے آئی کو اپنی اصل مشن کی طرف واپس آنا چاہیے، یعنی اے آئی کی ترقی میں حفاظت اور شفافیت کو ترجیح دینی چاہیے، نہ کہ تجارتی فائدے کو۔
Comments are closed on this story.