Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

لیبرٹی چوک سے موٹرسائیکل لیجانے کے معاملے پر پولیس اہلکار کا پیٹی بھائی پر تشدد

اسپیشل برانچ کےاہلکار نےموٹرسائیکل لبرٹی چوک سےاندر لےجانےکی کوشش کی
اپ ڈیٹ 11 فروری 2025 12:02am

لبرٹی چوک سے موٹرسائیکل اندر لے جانے کے معاملے پر قذافی اسٹیڈیم کے باہرڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹرنے اسپیشل برانچ کےاہلکارپر تشددکردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کےاہلکار نےموٹرسائیکل لبرٹی چوک سےاندر لےجانےکی کوشش کی جس پر ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں نے روک کر کہا کہ موٹرسائیکل اندر نہیں جاسکتی۔

اسپیشل برانچ کے اہلکار نے ضد کی جس پر وہاں پر موجود سب انسپکٹر نے اسے تھپڑ رسید کردیا۔ واقعے کے بعد وہاں پر موجود اہلکار نے معاملے کو رفع دفع کیا۔

ڈی آئی جی آپرییشنزنےایس پی ماڈل ٹاون کوانکوائری کرکے رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا۔

lahore