Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
17 Shawwal 1446  

گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 31 افراد ہلاک، 15 زخمی

بس میں 75 افراد سوار تھے، زخمی اسپتال منتقل
شائع 10 فروری 2025 08:41pm

گوئٹے مالا میں مسافر بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر گوئٹے مالا میں تیز رفتار ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر پُل سے کھائی میں جا گرنے سے 31 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بس 75 مسافروں کے لے کر رانچو سے گوئٹے مالا جارہی تھی، جوتیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بیلیز پُل سے کھائی میں جاگری۔

شہر کی فائر سروس کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک بس سے 31 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، ملبے تل پھنسے لوگوں کو بچانے کی کشش کی جارہی ہیں۔

شہر کے فائر سروس کے ترجمان فاروئانو نے کہا کہ کئی شدید زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بس رونچو سے گوٓئٹے مالا کے قصبے سان اگسٹن آکاساگواسلان جا رہی تھی جو ایل پروگریسو ڈپارٹمنٹ میں واقع ہے، اور یہ مقام شمال مشرق میں تقریباً 90 کلومیٹر (56 میل) دور ہے۔

world

GUATEMALA

bus accident

Amrica