Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

اسٹیل ٹاؤن؛ گھر میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اہلیہ جاں بحق

صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کو نوٹس لے لیا، ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ طلب
شائع 10 فروری 2025 07:53pm

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار اور اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

اسٹیل ٹاؤن میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سندھ پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا، جبکہ واقعہ میں پولیس اہلکار خمیسو جوکھیو کی اہلیہ زخمی ہوگئی تھی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم رئیسہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

کراچی: تھانے کے باہر شادی میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق مقتول خمیسو جوکھیو اسٹیل ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس اہلکار کا رشتہ دار ہے، واقعہ میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکار اور اس کی اہلیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا، ڈمپرز اور ٹینکرز روکنا شروع کردیئے

وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ملیر کو ہدایت دی کہ فوری طور پر پولیس ٹیموں کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیں۔

ضیاء الحسن لنجارنے کہا کہ پولیس اہلکار پر حملے میں ملوث ملزمان کو فرار نہیں ہونے دیں گے، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

karachi

Murder

Sindh Police

Karachi Police