Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
21 Shawwal 1446  

دوران پرواز پائلٹ کی طبیعت خراب، برطانوی مسافر جہاز کی یونان میں ہنگامی لینڈنگ

تمام مسافر محفوظ ، پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 10 فروری 2025 06:58pm

مصر کے شہر الغردقہ سے برطانیہ جانے والے طیارے کو پائلٹ کی طبعیت خراب ہونے کے باعث یونان کے شہر ایتھنز میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کی شام الغردقہ سے مانچسٹر جانے والے ”ایزی جیٹ“ کے طیارے کے پائلٹ کی طبعیت اچانک بگڑ جانے اور طیارے کا کنٹرول کھو دینے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

جب جہاز میں افراتفری مچی تو عملے کے ارکان مشروبات کی ٹرالیاں چھوڑ کر کاک پٹ کی جانب بھاگے۔ وہاں پائلٹ کو خراب حالت میں دیکھ کر فوری طور پر طبی مدد طلب کی گئی۔

اس کے بعد معاون پائلٹ نے طیارے کا کنٹرول سنبھالا اور اسے یونان کے شہر ایتھنز کے ایئرپورٹ پر اتار دیا۔ اس واقعے کے بعد مسافر محفوظ لینڈنگ ممکن بنانے پر معاون پائلٹ کی تحسین کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کے ایک مسافر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مانچسٹر میڈیا کو بتایا کہ پرواز کو دو گھنٹے گزر گئے تھے، پھر اچانک انہیں کچھ گڑبڑ سی محسوس ہوئی۔

اس وقت عملہ مسافروں کو مشروبات پیش کر رہا تھا، اسی دوران اچانک عملے کے ارکان کاک پٹ کی جانب بھاگے۔ انہوں نے کاک پٹ میں ایک شخص گِرا ہوا دیکھا۔

پہلے تو ہمیں لگا کہ مسافروں میں سے ہی کوئی شخص ہے، پھر میڈیکل ایمرجنسی کے لیے چیخ پکار شروع ہو گئی۔ اس کے بعد کچھ مسافر عملے کی مدد کے لیے اٹھے بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ بتایا گیا کہ وہ شخص جہاز کا کیپٹن تھا تو مجھ سمیت تمام مسافر پریشان ہو گئے۔

برطانوی ایئر لائن ’ایزی جیٹ‘ کے ایک ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’کل شام ایزی جیٹ کی ایک پرواز ای زی وائے 2252 کو ایتھنز کی جانب موڑنا پڑا کیونکہ کیپٹن کو طبی امداد کی ضرورت تھی۔

world

Greece

emergency landing

Jet pilot