بھارت : نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی کے زیر انتظام پاکستان فیسٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستانی تہذیب و تمدن، ثقافت اور پکوانوں سمیت فنون لطیفہ کی عکاسی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ’’پاکستان فیسٹ ’‘ میں پاکستانی روایتی لباس اور پاکستانی کھانوں کی نمائش کی گئی میلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
شرکا پاکستانی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے اور نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کرنے والی مختلف اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میلے کے رنگ اور اس کے لذیذ ذائقے پاکستان کی قابل فخر ثقافتی اور پاک روایات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں۔
Comments are closed on this story.