Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت گئی
شائع 10 فروری 2025 05:03pm

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کے اضافے کے بعد 2903 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے 3لاکھ 3 ہزار روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں، صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کے اضافہ سے 3ہزار 373روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 2 ہزار 891 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Gold prices

Pakitan

Gold rates Pakistan

GOLD PRICES GO UP

Gold Rates 2025