Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

کراچی: تھانے کے باہر شادی میں پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، مقدمہ درج

ڈاکس پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ ہوتی رہی لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، عینی شاہدین
شائع 10 فروری 2025 01:42pm

کراچی کے علاقے لیاری موسیٰ لین میں ہوائی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچی حیا فاطمہ کی ہلاکت کے معاملے پر ڈاکس پولیس اسٹیشن میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ڈاکس پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ ہوتی رہی لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم آفتاب احمد کراچی پولیس کا اہلکار ہے اور کراچی پولیس آفس میں تعینات ہے۔

خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کر اپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی

پولیس کے مطابق فائرنگ کا مقام اور بچی کی ہلاکت کا جائے وقوعہ تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تاہم، بچی کے اہل خانہ نے تاحال مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

بچی کی لاش ضابطہ کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم آفتاب سمیت سات نامزد ملزمان میں اظہر باجوہ، کامران ملک، علی، اقبال بہاری، ساجد ریاض، واحد ریاض اور وحید شامل ہیں، جبکہ دیگر چار نامعلوم افراد کی بھی شناخت کی جا رہی ہے۔ ملزمان نے شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی، جس میں ایس ایم جی، نائن ایم ایم اور تیس بور کے ہتھیار استعمال کیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق بچی کے قتل کا مقدمہ بغدادی پولیس اسٹیشن میں الگ درج کیا جائے گا۔

Karachi Police

lyari

Aerial Firing