Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

بھارت میں 300 کلومیٹر لمبا ٹریفک جام، گاڑیاں دو دن تک پھنسی رہیں

صرف 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً 10 سے 12 گھنٹے لگ رہے ہیں، شہری کا دعویٰ
شائع 10 فروری 2025 11:34am

بھارت میں 300 کلومیٹر لمبے ٹریفک جام میں پھنسے شہری رُل گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہا کمبھ تہوار میں جانے والے ہزاروں افراد ٹریفک جام میں پھنس گئے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جس میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں دور دور تک دکھائی دیں۔

مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق شدید ٹریفک کے باعث گاڑیوں کو پریاگ راج جانے والے راستے پر جانے سے روک دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک جام 200 سے 300 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جس کی وجہ سے آج پریاگ راج کا سفر کرنا ناممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک میں پھنسے ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ گاڑیاں 48 گھنٹوں سے ٹریفک جام میں پھنسی ہیں۔ صرف 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں تقریباً دس سے بارہ گھنٹے لگ رہے ہیں۔

سال میں ایک بار ہونے والا ’مہاکمبھ‘ میلہ کیا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی، لکھنؤ اور کانپور جیسے شہروں سے پریاگ راج جانے والی سڑکوں پر ٹریفک جام دیکھا گیا۔ یہاں تک کہ پریاگ راج کے اندر جہاں کمبھ کا تہوار جاری ہے، تقریباً 7 کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔ حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پریاگ راج سنگم ریلوے اسٹیشن کو بھی بند کر دیا ہے۔

بھارتی سنگھ کے کمبھ میلے پر کئے گئے تبصرے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

ٹریفک کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس کلدیپ سنگھ نے وضاحت کی کہ مہا کمبھ میلہ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کرنے والی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد طویل ٹریفک جام کی وجہ ہے۔

ٰIndia

Kumbh Mela

heavy traffic jam

300 kilometers

48 hours stuck