Aaj News

جمعہ, مارچ 28, 2025  
27 Ramadan 1446  

امریکی خفیہ ایجنسی کا نوکری کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اشتہار، اس میں انوکھا کیا ہے؟

مذکورہ اشتہار سپر باؤل گیم سے ٹھیک پہلے نیو اورلینز کے سیزر سپرڈوم میں بڑی اسکرین پر نشر کیا گیا
شائع 10 فروری 2025 09:55am

امریکی خفیہ ایجنسی کا ملازمت کے لیے نئی بھرتیوں کا ایک اشتہار شائع کیا گیا جو لوگوں کے لیے حیرانگی کا سبب بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی نے ایک سپر باؤل گیم کے مقابلے کے دوران چلائے جانے والے اشتہار پر 20 لاکھ ڈالر خرچ کیے جس میں وہ اہم واقعات کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سپر باؤل کے دوران نشر کیا گیا امریکی خفیہ ایجنسی کے اشتہار میں امریکی تاریخ کے دو اہم واقعات کی طاقتور تصاویر شامل کی گئی جس میں ایک جولائی 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش اور 1963 میں صدر جان ایف کینیڈی کا المناک قتل شامل کیا گیا ہے۔

سی این این رپورٹ کے مطابق سیکرٹ سروس کے سپر باؤل اشتہار کو مشہور فلم ڈائریکٹر مائیکل بے نے ڈائریکٹ کیا تھا جن پر مبینہ طور پر 2 ملین ڈالر لاگت آئی۔

ٹرمپ غزہ کو خرید کر ملکیت بنانے کے بیان پر قائم، ترکیہ اور حماس کی شدید مذمت

سیکرٹ سروس نے اس اشتہار پر دو گنا زیادہ رقم خرچ کی جتنی کہ انہوں نے اپنے پچھلے بھرتی کے اشتہارات پر بھی نہیں کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اشتہار سپر باؤل گیم سے ٹھیک پہلے نیو اورلینز کے سیزر سپرڈوم میں بڑی اسکرین پر نشر کیا گیا۔

ایک منٹ کے دورانیے والے اشتہار میں بیان کیا گیا کہ امریکہ کی بنیاد آزادی کے نظریے پر رکھی گئی تھی۔ جب بھی ضرورت پڑتی ہے امریکہ قدم بڑھاتا ہے۔ ہم اس سب کے لیے ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑے رہے۔

اشتہار میں صدر ابراہم لنکن کی تصاویر بھی دکھائی گئیں جنہوں نے 1865 میں اسی دن خفیہ ایجنسی کی بنیاد رکھی تھی جس دن وہ ہلاک ہوئے تھے۔ اشتہار میں 1981 میں صدر رونالڈ ریگن کو قتل کرنے کی کوشش کی فوٹیج اور ایک خفیہ سروس ایجنٹ نے صدر جارج ڈبلیو بش کو نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر نائن الیون کے حملے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

امریکی خفیہ ایجنسی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اشتہار شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ آج رات کے بڑے کھیل میں شرکت نہ کرسکے تو آپ جمبوٹرون ہائی لائٹ سے محروم ہوگئے۔160 سالوں سے ہماری ایجنسی تاریخ کی گواہ ہے۔ اور 1901 سے ہم نے اہم ترین لوگوں اور واقعات کی حفاظت کی ہے۔

ایران پر بمباری کے بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دوں گا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کے روز ایک سپر باؤل میچ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ سیکرٹ سروس نے اس موقع کو یہ ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا کہ انھوں نے ایونٹ مہارت کے ساتھ محفوظ بنایا۔

US Secret Service's

$2 million hiring

features Trump assassination bid