Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

ورلڈ گورنمنٹ سمٹ: وزیراعظم متحدہ عرب امارات روانہ ، اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے
اپ ڈیٹ 10 فروری 2025 01:57pm

وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دبئی میں منعقد ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

دبئی میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت شیخ محمد بن راشد المکتوم کریں گے، جس میں گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بحری مشق امن 2025: ہیلی کاپٹرز، اسنائپرز، اسپیشل فورسز نے صلاحیتیوں کے جوہر دکھائے

دورے کے دوران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

مزید برآں، شہباز شریف کل سری لنکا کے صدر انورا کمارا دیسا کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کل ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب بھی کریں گے، جبکہ ان کی کویت کے وزیراعظم اور بوسنیا کے وزیراعظم سے بھی الگ الگ ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

UAE

PM Shehbaz Sharif

World Government Summit