خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کر اپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی
خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کر اپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کراپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی ہے، والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔
بچی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے، والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا۔ 12سالہ شہناز کے چیخنے چلانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
افیئر چلانے آیا تھا، زبردستی نکاح کرنا پڑگیا، دانیہ شاہ کے نئے شوہر کا انکشاف
شادی کے لیے دھوکہ دہی سے دوست نے لڑکے کا جنس بدل کر اسے لڑکی بنا دیا
متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے، مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاؤں گی۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا ہے، کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.