Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

بنوں اور ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مقتولین کو قتل کرنے سے قبل ویڈیو بھی بنائی گئی، حکام

بنوں اور ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو گولیاں ماری گئیں، مقتولین کو قتل کرنے سے قبل ویڈیو بھی بنائی گئی۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے گربز سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ریاض اللہ نامی پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو تھانہ اتمانزئی میں تعینات تھا۔

ٹل سے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا، ملزمان نے مقتولین کی قتل کرنے سے قبل ویڈیو بھی بنائی، ویڈیو میں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ٹانک کے علاقے گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے، مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ، تین افراد جاں بحق، متعدد حملہ آور زخمی

پولیس کے مطابق اہلکار سمیع اللہ کو 3 روز قبل ٹانک کے علاقے گومل سے اغواء کیا گیا تھا، پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔

security forces

KPK

KPK Police

ig kpk