Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں ہی حارث رؤف اور رچن ریویندرا زخمی

دونوں ٹیموں کے لیے انجری مسائل باعث تشویش بن گئے
شائع 09 فروری 2025 08:39am

پاکستان، نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ پر مشتمل سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا زخمی ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران حارث رؤف کو بولنگ کرتے ہوئے پسلیوں میں تکلیف ہوئی، جس کے باعث وہ ساتویں اوور میں میدان سے باہر چلے گئے۔ ان کا اوور سلمان علی آغا نے مکمل کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف کو لو گریڈ ون اسٹرین کا سامنا ہے اور ان کے پیٹ کے مسلز میں بھی تکلیف پائی گئی ہے۔

میچ کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق حارث رؤف کی انجری زیادہ پریشان کن نہیں ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

حارث رؤف اس ماہ پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں، جبکہ اس سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر صائم ایوب بھی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

اسی میچ میں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی زخمی ہو گئے۔ پاکستانی اننگز کے 38ویں اوور میں خوشدل شاہ کے اسٹریٹ شاٹ کو کیچ کرنے کی کوشش میں گیند ان کے چہرے پر جا لگی، جس سے ان کے چہرے سے خون بہنے لگا اور انہیں فوراً میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پاکستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ دونوں ٹیموں کے لیے انجری مسائل بھی باعث تشویش بن گئے ہیں۔

Haris Rauf

tri series

Pakistan vs New Zealand

rachin ravindra