پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت مسترد کردی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مبینہ طور پر دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے مبینہ طور پر اسپیکر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں بلکہ مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں، مگر حکومت کے ارادے اور نیت دونوں ہی درست نہیں تھے، اسی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کیے تھے، لیکن حکومت نے ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔ اب مزید مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی، اسپیکر نے یہ کہا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت یا اپوزیشن کی درخواست پر مذاکرات کی دعوت دی جائے گی، اسپیکر کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے پوزیشن کلیئر کی تھی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کیلئے کھلے ہیں۔
Comments are closed on this story.