کراچی: پریڈی تھانے میں مبینہ پولیس تشدد سے شہری ہلاک، اہلِ خانہ کا احتجاج
کراچی میں پریڈی تھانے کے لاک اپ کے اندر مبینہ گزشتہ رات پولیس تشدد سے وقاص نامی شہری کی ہلاکت پر اہل خانہ کی جانب سے شاہراہ مراكش روڈ، ریگل چوک سے تبت چوک جانے والی دونوں سڑکوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔
مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں اور وقاص کے اہلخانہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق وقاص کو گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل اسامہ کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ذاتی رنجش پر پولیس اہلکاروں نے رات بھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
کراچی میں ڈمپر نے مزید تین افراد کی جان لے لی
اہلِ خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے رات کو وقاص اور دیگر دو افراد کے خلاف بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر درج کی اور انہیں لاک اپ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ صبح اہلِ خانہ کو اطلاع دی گئی کہ وقاص جاں بحق ہو چکا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔
وقاص کی ہلاکت کے بعد پولیس نے دیگر دو افراد کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کر دیا، جبکہ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیڈ باڈی دینے سے انکار کر رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش حوالے کی جائے گی۔
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین، مدعی ہی ڈاکو نکلا
ایس ایچ او پریڈی کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کیسے ہوئی، اس کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.